14 جون، 2026، 5:35 PM

ایران جنگ کے بعد زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

ایران جنگ کے بعد زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج کے سابق چیف موشے یعلون نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کو برتری حاصل ہے اور وہ جنگ سے طاقت کے ساتھ باہر نکلا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق اسرائیلی آرمی چیف موشے یعلون نے ایران کی موجودہ پوزیشن کو مضبوط قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تہران اس جنگ سے کمزور نہیں بلکہ زیادہ طاقتور ہو کر نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت نہ صرف دباؤ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اس نے بڑی فوجی قوتوں کے سامنے بھی اپنی مزاحمت برقرار رکھی۔ یعلون کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں اور وہ اسے اپنی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا معاہدہ سابق معاہدوں سے بہتر ثابت ہو۔

ادھر اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان زیر غور ممکنہ معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے اسے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے ایک بڑی سیاسی ناکامی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس سے اسرائیل کے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوں گے جن کا دعوی کیا جاتا رہا ہے۔

News ID 1939745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha